سیف گیمز میں زیادہ سے زیادہ میڈلز حاصل کرنے کےلئے تربیتی کیمپ جلد از جلد لگائے جائیں، شاہ محمد شان

سیف گیمز میں زیادہ سے زیادہ میڈلز حاصل کرنے کےلئے تربیتی کیمپ جلد از جلد لگائے جائیں، شاہ محمد شان
کیپشن: official logo .. South Asian Games

اسلام آباد: قومی کراٹے ٹیم کے کوچ شاہ محمد شام نے کہا ہے کہ سیف گیمز میں زیادہ سے زیادہ میڈلز حاصل کرنے کےلئے تربیتی کیمپ جلد از جلد لگائے جائیں۔

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تعلیمی ادارے ملک میں کھیلوں کی ترقی کےلئے اہم کردار ادا کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشنز کے پاس ایک اچھا موقع آرہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں آرہی ہیں جس کے دوران فیڈریشنز کو ضلعی اور تحصیل کی سطح پر تربیتی کیمپوں کا انعقاد کرنا چاہئے جس کے دوران نوجوان ٹیلنٹ سامنے آئے گا اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کےلئے فیڈریشن قومی تربیتی کیمپ میں مدعو کرکے مزید تربیت دے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت فیڈریشن کو گرانٹ جاری کرے تاکہ فیڈریشن بھی اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھ سکے۔ کئی ماہ سے حکومت کی جانب سے فیڈریشن کو گرانٹ جاری نہیں ہوئی اور فیڈریشنز اپنی مدد آپ کے تحت چل رہی ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں پاکستان واپڈا سے تعلق رکھنے والے شاہ محمد نے بتایا کہ قومی ٹیموں کے بننے میں پاکستان واپڈا کا اہم کردار ہوتا ہے اور ملک میں کوئی بھی کھیل حکومت اور سپانسرز کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔