امریکہ نے 52 پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا

امریکہ نے 52 پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا
کیپشن: image by facebook

نیویارک : امریکی امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے 52 کے قریب پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا ہے ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایوان میں تصدیق کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینٹ میں اپنے خطاب کے دوران بتایا کہ امریکہ نے امیگریشن قوانین کی خلاف ورزیوں پر 52 کے قریب پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا ہے ۔

انھوں نے بتایا کہ امریکہ نے 53 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا ہے جس میں 52 وطن واپس پہنچیں ہیں جبکہ ایک پاکستانی طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے امریکی ائیر پورٹ پر ہی ہے اور اس کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔