انسانی درندگی کا المناک واقعہ،سحری کیلئے نہ جگانے پر والد نے بیٹی کو قتل کر دیا

انسانی درندگی کا المناک واقعہ،سحری کیلئے نہ جگانے پر والد نے بیٹی کو قتل کر دیا
کیپشن: image by facebook

پاکپتن : پاکپتن میں انسانی درندگی کا المناک واقعہ سامنے آ گیا ، والد نے سحری پر نہ جگانے پر بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے چھوٹے شہر پاکپتن میں انسانی درندگی کا المناک واقعہ سامنے آ گیا ، والد نے سحری کے دوران نہ جگانے پر جواں سالہ بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔

واقعہ کی اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور گردو نواح کے علاقے کو سیل کر دیا ۔

پولیس نے لڑکی کے چچا کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرنے کے بعد تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔