اماراتی صدر کا رمضان کے دوران 572 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم

اماراتی صدر کا رمضان کے دوران 572 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم
کیپشن: image by facebook

دبئی:یو اے ای نے رمضان کے موقع پر پانچ سو بہتر پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ بریفنگ کے دوران بتایا کہ اماراتی صدر نے رمضان کے دوران پانچ سو بہتر پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ قیدیوں کو ماہ رمضان کے دوران مرحلہ وار رہا کیا جائے گا ، امارات سے رہا کیے جانے والے

قیدیوں میں ابوظہبی اور العین سے 262 ، دبئی سے 177 ، شارجہ سے 52 ، عجمان سے 65 اور فجیرہ سے 16 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔