وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت آج اہم اجلاس ہوں گے

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت آج اہم اجلاس ہوں گے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت ریلیف پیکیج پر اجلاس آج ہو گا جس میں قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سفارشات پیش کی جائیں گی۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جیل نظام میں اصلاحات کے حوالے سے بھی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں قیدیوں کیلئے سہولتیں اور جیل اصلاحات کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب آج اسلام آباد بھی جائیں گے جہاں وہ وزیراعظم ہاﺅس میں اعلی سطح اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ وہ مری کا بھی دورہ کریں گے۔ 

مصنف کے بارے میں