ایک ماہ میں معاشی تباہی پھیر دی گئی، 90 روز میں الیکشن کرائے جائیں: فواد چوہدری

ایک ماہ میں معاشی تباہی پھیر دی گئی، 90 روز میں الیکشن کرائے جائیں: فواد چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو دیوالیہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ نئی حلقہ بندیاں غیر قانونی ہیں اور الیکشن کمیشن کے تمام ارکان کو گھر بھیج دینا چاہئے۔ 
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا ہم پر جوکر مسلط ہو گئے ہیں اور وزیراعظم ایک ماہ میں چوتھے غیر ملکی دورے پر ہیں۔ حکومت نے ایک ماہ میں معاشی تباہی پھیر دی ہے اور پاکستان کو دیوالیہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ایک وزیر خزانہ لندن، دوسرا پاکستان میں بیٹھا ہے اور ڈالر آج 193 پر پہنچ چکا ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو کابینہ سمیت گھر بھیجنے کی ضرورت ہے اور 90 روز میں الیکشن ہونا بہت ضروری ہے، نگران حکومت تشکیل دی جائے کیونکہ 90 دن سے ایک روز بھی آگے حکومت ہمیں منظور نہیں ہے۔ نئی حلقہ بندیاں غیر قانونی ہیں جن کی کوشش میں الیکشن کمیشن کی بدنیتی شامل ہے، الیکشن کمیشن کے تمام ارکان ک گھر بھیج دینا چاہئے۔ 

مصنف کے بارے میں