کراچی میں ایک اور دھماکا 

کراچی میں ایک اور دھماکا 
سورس: File

کراچی : کراچی کے علاقے بولٹن  مارکیٹ  کے قریب  دھماکے  میں  خاتون شہید اور  11  افراد زخمی ہوئے ہیں ۔دھماکا  میمن مسجد کے قریب ہوا۔

نیو نیوز کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی ۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ایک گودام میں ہواجہاں آگ بھی لگی ہوئی ہے ۔

رپورٹر کرن بٹ نے دھماکے کی مبینہ ویڈیو اپنے ٹویٹر ہینڈل پر پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑیوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ 

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں