فیصلہ ہوگیا آٹا، چینی ، گھی اور پٹرول مہنگا نہیں ہوگا، غریب پر نہیں امیر پر بوجھ ڈالیں گے: رانا ثنا

فیصلہ ہوگیا آٹا، چینی ، گھی اور پٹرول مہنگا نہیں ہوگا، غریب پر نہیں امیر پر بوجھ ڈالیں گے: رانا ثنا
سورس: File

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے کہ آٹا ، چینی ،گھی اور پٹرول کو مہنگا نہیں کریں گے۔ بوجھ غریب آدمی پر نہیں بلکہ امیر آدمی پر ڈالیں گے۔ اتحادیوں سے مشاورت ہوگئی ہے کل کابینہ کا اجلاس بھی ہے اور کل ان فیصلوں کا اعلان بھی ہوجائے گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کہا کہ عمران خان فتنہ ہے اتحادی اور ادارے سب چاہتے ہیں اس کا خاتمہ ہو۔ عمران خان کی جلسیوں کا دباؤ نہ تو حکومت پر ہے اور نہ ہی اداروں پر ہے۔ اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ 

ایک سوال کے جواب میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان کو 150 سے زائد پولیس، رینجرز اور ایف سی اہلکاروں کی سیکورٹی دی ہوئی ہے انہیں جو بطور وزیر اعظم سیکورٹی حاصل تھی وہ ہی حاصل ہے۔ عمران خان کے سیالکوٹ میں جو فون چوری ہوئے ہیں اور ان کے ساتھ موجود لفنگوں نے چوری کیے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں