انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پیش ہوئے بغیر عمران خان کی عبوری ضمانت میں 19 مئی تک توسیع کردی

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پیش ہوئے بغیر عمران خان کی عبوری ضمانت میں 19 مئی تک توسیع کردی
سورس: file

اسلام آباد : انسداد دہشتگری عدالت نے سابق وزیر اعظم  عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 19 مئی تک کی توسیع کر دی ہے۔

دو مقدمات میں عبوری ضمانت کے لیے عمران خان نے عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا اور ان کے وکلا نے حاضری معافی کی درخواست انسداد دہشتگری عدالت میں جمع کرائی۔

جج اعجاز احمد بُٹر نے عمران خان کے وکیل سے استفسار کیا کہ اے ٹی سی عدالت سے لے کر زمان پارک تک کہاں رکاوٹ ہے؟ لاہور میں حالات نارمل ہیں۔ آپ کے پاس کوئی جواز نہیں کہ عمران خان عدالت میں پیش نہ ہوں۔

وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیے کہ عمران خان کی عمر 72 برس ہے اور وہ ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگانے کو تیار ہیں۔

جج نے ریمارکس دیے کہ ضمانتیں دائر ہونے کے بعد عمران خان صرف دو بار عدالت پیش ہوئے ہیں۔ صرف پانچ منٹ کا راستہ ہے۔

وکیل سلمان صفدر نے بتایا کہ میں ضمانتوں پر دلائل دے دیتا ہوں جب عمران خان پیش ہوں گے تب آپ فیصلہ سنا دیجیے گا۔ 9 مئی کے واقعات کی ہم نے بھرپور مذمت کی ہے۔

عمران خان نے 9 مئی کے واقعات سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ ہمارا ان واقعات سے کوئی تعلق نہیں۔ عمران خان اس وقت گرفتار تھے انہیں معلومات نہیں تھیں۔

مصنف کے بارے میں