چیف جسٹس صاحب! اربوں کے ڈاکے ڈالنے والے کتنے مجرموں کو گڈ ٹو سی یو کہا؟ مریم نواز 

چیف جسٹس صاحب! اربوں کے ڈاکے ڈالنے والے کتنے مجرموں کو گڈ ٹو سی یو کہا؟ مریم نواز 
سورس: file

لاہور : مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو ایک مرتبہ پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اربوں کے ڈاکے ڈالنے والے کتنے مجرموں کو آپ گڈ ٹو سی یو کہتے ہیں؟ ہر ایک کو رجسٹرار سے فون کروا کر مرسیڈیز بھی منگوا کر رخصت کرتے ہیں؟ 

مریم نواز نے کہا کہ ہر ایک کو جیل سے ریسٹ  ہاؤس بھی شفٹ کرتے ہیں؟ سب پر اسی طرح ریمانڈ میں ضمانتوں کی برسات کرتے ہیں؟ سب کو کہتے ہیں دس فیملی ممبرز کو بلائیں، گپیں لگائیں اور سو جائیں؟

مصنف کے بارے میں