زمان خان کا انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر سے معاہدہ ہوگیا

زمان خان کا انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر سے معاہدہ ہوگیا

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر زمان خان کا انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر سے معاہدہ ہوگیا ۔ وہ اس  معاہدے کے بعد  ٹی 20 بلاسٹ میں حصہ لیں گے۔


زمان خان رواں ماہ کے آخر میں ڈربی شائر کی ٹیم کو جوائن کریں گے۔زمان پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہیں۔فاسٹ بائو لر 

زمان  خان نے پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے افغانستان کی سیریز کے لیے قومی ٹیم میں ڈیبیو کیا تھا۔


زمان خان  کاکہناہے کہ انگلش کاؤنٹی میں کھیلنےسے انہیں  کافی تجربہ حاصل ہوگا،،جو انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی ان کےلیے مددگاررہےگا۔