واٹس ایپ کے ذریعے ویڈیو کال کرنا ممکن

 واٹس ایپ کے ذریعے ویڈیو کال کرنا ممکن

نیو یارک: واٹس ایپ نے دنیا بھر میں موجود اپنے اربوں صارفین کے لیے وڈیو کالنگ کی سہولت بھی متعارف کروا دی ہے۔ اگر آپ اس زبردست سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو اپنی ایپ کو اپڈیٹ کیجیے، چیٹ کھولیے اور دائیں جانب اوپر وڈیو کیمرے کا آئیکون دبا دیں۔ یہ بالکل فیس ٹائم، اسکائپ، فیس بک میسینجر یا گوگل ڈو جیسی وڈیو چیٹنگ فراہم کرے گی جس میں دو چہرے آمنے سامنے نظر آتے ہیں، بڑی تصویر جس کو آپ نے کال کی اس کی، اور چھوٹی آپ کی اپنی۔

واٹس ایپ پر وڈیو کالز آنے میں بہت تاخیر ہوئی ہے جس کی وجہ ایپ کا ہمیشہ کا محتاط رویہ ہے۔ واٹس ایپ 2009ء میں شروع ہوا لیکن گروپ چیٹس آنے میں دو سال اور وائس کال آنے میں چار سال لگے۔

واٹس ایپ کو 2014ء میں فیس بک نے 22 ارب ڈالرز میں خریدا تھا جس کے بعد 2016ء کافی متحرک رہا۔ پہلے ڈیسک ٹاپ کلائنٹ آیا، پھر انکرپشن، یہاں تک کہ فیس بک کے ساتھ ڈیٹا شیئر کرنے کا متنازع قدم بھی رواں سال ہی اٹھایا گیا۔