نایئجیریا میں قحط،75ہزار بچوں کی موت کا خدشہ

نایئجیریا میں قحط،75ہزار بچوں کی موت کا خدشہ

اقوامِ متحدہ کے مطابق نائجیریا کے شمال مشرقی علاقوں میں 75 ہزار بچوں کے بھوک سے مرنے کا شدید خطرہ موجود ہے اور آنے والے چند مہینے اس کے لیے بہت اہم ہے۔
عالمی ادارے کے نمائندے پیٹر لنڈبرگ کا کہنا ہے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے شمال مشرق میں موجود مضبوط گڑھ میں 14 لاکھ افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔بوکو حرام کی شدت پسندی کی وجہ سے 10 لاکھ بچے سکول نہیں جا سکتے انھوں نے مزید کہا کہ اقوامِ متحدہ کے پاس اس بحران سے بچنے کے لیے کافی فنڈز نہیں ہیں۔ اقوام متحدہ کے نمائندے کے مطابق ہمارا اندازہ ہے کہ 14 لاکھ افراد کو 2017 تک انسانی امداد کی ضرورت ہو گی۔
اقوامِ متحدہ نے جولائی میں متنبہ کیا تھا کہ ریاست بورنو میں دس لاکھ بچوں میں سے تقریباً ایک چوتھائی بچے غذائی قلت کا شکار تھے ۔اس تنظیم نے شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔