کراچی میں فائرنگ سے 1 شخص ہلاک، مختلف کارروائیوں میں متعدد گرفتار

کراچی میں فائرنگ سے 1 شخص ہلاک، مختلف کارروائیوں میں متعدد گرفتار

کراچی : شہر قائد میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ قانن نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف کارروائیوں میں 5 افراد گرفتار کرلیے گئے جبکہ گلبرگ اسنیپ چیکنگ میں 44 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ناردرن بائی پاس پر کارروائی کے دوران 2 ملزم پکڑے گئے اور کورنگی سے 2 مبینہ ٹارگٹ کلرگرفتار کیے گئے۔

ادھر ناگن چورنگی سے مذہبی جماعت کا کارکن گرفتار ہوگیا۔ ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ کریک ڈاؤن کے دوران 37 گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔