بلاول کی سکیورٹی: سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے 7 دن میں جواب طلب کرلیا

بلاول کی سکیورٹی: سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے 7 دن میں جواب طلب کرلیا

کراچی: سندھ حکومت نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سیکیورٹی کے حوالے سے درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔


درخواست کی سماعت کے دوران بلاول بھٹو کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ غیر جمہوری اور انتہا پسند نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔ میری والدہ کو بھی دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔ بلٹ پروف اور سیاہ شیشوں والی کار استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔ سکیورٹی اداروں کی رپورٹ کے مطابق میری جان کو خطرہ ہے۔

سندھ حکومت کی طرف سے عدالت میں جواب جمع کروایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کی ضرورت کے مطابق سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہیں پہلے بھی سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ بعدازاں عدالت وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 7 دن کے لیے ملتوی کردی۔