کینیڈا کے عمررسیدہ شخص نے اپنی قبر خود کھود لی!

کینیڈا کے عمررسیدہ شخص نے اپنی قبر خود کھود لی!

ٹورنٹو:کینیڈا کے 89 سالہ شخص ان دنوں ملکی ذرائع ابلاغ پر چھائے ہوئے ہیں۔ انھوں نے اپنی قبر خود کھودی ہے۔جمی کیکہیم نے سی بی سی نیوز کو بتایا کہ انھیں 'کھدائی پسند ہے‘۔ انھوں نے کہا کہ انھیں اپنے اس ذاتی کام کرنے پر فخر ہے۔
جمی تعمیراتی شعبے سے وابستہ ہیں اور وہ گذشتہ 60 برسوس سے قبریں اور خندقیں کھود رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ 'ایک دن میں نے سوچا کہ میں 90 سال کا ہونے والا ہوں اور مجھے اپنے لیے بھی قبر کھود لینی چاہیے۔کیکہیم اچھی صحت کے مالک ہیں اور وہ ایک روز میں 90 برس کے ہو نے والے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ وہ ہفتے کے بیشتر دن کام کرتے ہیں اور ابھی تک وہی مشین استعمال کر رہے ہیں جو انھوں نے 45 برس پہلے خریدی تھی۔
انھوں نے بتایا کہ ’مجھے اپنی قبر خود کھودنے سے پہلے اپنی خاندان کو سمجھانا پڑا۔ میرے لیے قبر کھودنا بھی کوئی مختلف کام نہیں تھا یہ تو معمول کی بات ہے۔ میں نے کئی قبریں کھودی ہیں۔جمی کا کہنا ہے میں پہلے پادری سے ملا اور اس کے بعد میں نے پیمائش کی۔
جمی کہتے ہیں کہ انھیں امید ہے کہ علاقائی روایات کے مطابق ہی دفنایا جائے گا جس میں لکڑی کے ڈبے میں بند کر کے قبر میں رکھا جاتا ہے۔
مقامی گرجا گھر میں کے تعمیراتی امور پر مامور ایرک گلینٹ کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس سے پہلے کبھی ایسا ہوتا نہیں دیکھا۔