نوٹوں پر پابندی سے متاثر ہوئی، بال کٹوانے کیلئے نقد رقم نہیں: نیہا دھوپیا

نوٹوں پر پابندی سے متاثر ہوئی، بال کٹوانے کیلئے نقد رقم نہیں: نیہا دھوپیا

ممبئی : بھارتی اداکارہ نیہا دھوپیا نے کہا ہے کہ ہ ایک ہزار اور پانچ سو کے کرنسی نوٹوں پر پابندی سے وہ بھی متاثر ہوئی ہیں اور ان کے پاس نقد رقم نہیں کہ وہ بال کٹوا سکیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے انہوں نے کہا کہ  نوٹ پر پابندی سے تقریباً سبھی لوگ کافی پریشان ہیں لیکن اس پریشانی کے عالم میں بھی وہ ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں۔

نیہا نے کہا اپنے پڑوسی کو جب میں نے بتایا کہ میرے پاس کیش ختم ہو گیا ہے تو انھوں نے مجھے کچھ سو سو کے نوٹ دے دیے. وہیں میرے پھل والے نے کیش نہ ہونے کی بات پر خوشی سے کہا کہ میڈم آپ پھل لیتی رہیے، جب 2000 کی قیمت ہو جائے گی تب میں ایک ساتھ ہی لے لوں گا۔'

نیہا نے کہا کہ کالے دھن کے خلاف لڑنے کا یہ اچھا طریقہ ہے اور لوگ اپنے اپنے طریقوں سے اس مسئلے سے دو چار ہیں لیکن لوگوں کی سہولت کے لیے حکومت کو پہلے سے اس کی تیاری کرنی چاہیے تھی.

نیہا نے کہا کہ کالے دھن کے خلاف لڑنے کا یہ اچھا طریقہ ہے اور لوگ اپنے اپنے طریقوں سے اس مسئلے سے دو چار ہیں لیکن لوگوں کی سہولت کے لیے حکومت کو پہلے سے اس کی تیاری کرنی چاہیے تھی۔ پھر وہ ہنستے ہوئے کہتی ہیں: 'میں تو ابھی بال بھی نہیں کٹوا رہی ہوں کیونکہ میرے پاس اپنے ہیئر سٹائلسٹ کو دینے کے لیے نقد پیسے نہیں ہیں۔'

بڑے بینرز کی فلموں میں کام نہ کرنے کی بات پر وہ کہتی ہیں: 'دیکھیے فلموں میں محنت اتنی ہی لگتی ہے۔ موہ مایا منی، پھنس گئے رے اوباما جیسی فلمیں چھوٹے بینر کی فلمیں ہیں لیکن ان میں سکرپٹ کمال کی ہے اور گذشتہ 13 سالوں میں میں نے یہی سیکھا ہے کہ کس طرح اچھا کام کرنا ہے۔'