سال کی بہترین تصاویر کا مقابلہ شروع

سال کی بہترین تصاویر کا مقابلہ شروع

لندن: 2016ء نیشنل جیوگرافک نیچر فوٹوگرافر آف دی ایئر کا مقابلہ شروع ہوچکا ہے اور اس کا مقصد دنیا بھر سے غیر معمولی تصاویر کو یکجا کرنا ہے۔

اس میں فطرت کی عکاسی کرنے والی بہترین تصاویر طلب کی گئی ہیں، جو جنگلی حیات سے لے کر خوبصورت مناظر تک کی ہو سکتی ہیں۔ اب تک جو تصاویر پیش کی گئی ہیں وہی کمال کی ہیں، جیسا کہ افریقہ میں زیبروں کے ایک غول کے پس منظر میں ڈوبتے سورج کی تصویر، یا پھر پھولوں کا جائزہ لیتے ہوئے ٹڈے کی۔

دنیا بھر کے فوٹوگرافرز کے پاس جمعے تک کا دن ہے کہ وہ اپنی تصویریں نیشنل جیوگرافک کے پاس جمع کروائیں اور جو جیتے گا اسے مشہور جزیرے گیلاپیگوس کے سفر کا انعام ملے گا۔

1-

2-

3- 

4- 

5- 

6-

7- 

8-

9- 

اگر آپ فوٹوگرافر ہیں تو مزید معلومات نیشنل جیوگرافک کی ویب سائٹ http://photography.nationalgeographic.com/nature-photographer-of-the-year-2016/ پر دیکھیں ۔