بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کے گردے خراب، ہسپتال داخل

بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کے گردے خراب، ہسپتال داخل

نئی دہلی: بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے گردے خراب ہو گئے ہیں ۔ بھارتی سرکاری نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق سشما سراج کے دلی کے ہسپتال میں ڈائلسز کیے جا رہے ہیں ۔

بھارتی وزیر خارجہ نے ہسپتال سے ٹویٹ کیا کہ گردوں میں درد کی وجہ سے ہسپتال میں ہوں اور ٹیسٹ ہو رہے ہیں ۔ پی ٹی آئی نے ہسپتال ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سشما سوراج کا ڈائلسز اور ٹرانس پلانٹ کیا جائے گا ذیابیطس کی وجہ سے ان کے گردوں پر اثر ہوا۔