بھارت اور اسرائیل کے دفاعی تعاون میں اضافہ، دہشت گردی کے خلاف بھی مشترکہ کاروائیوں پر اتفاق

بھارت اور اسرائیل کے دفاعی تعاون میں اضافہ، دہشت گردی کے خلاف بھی مشترکہ کاروائیوں پر اتفاق

نئی دہلی: بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریند ر مودی کی اسرائیلی صدر کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے ، جس میں وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہم نے ملاقات کے دوران دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف عالمی برادری کی جانب سے ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔ انھوں نے ،مزید کہا ہم نے اس حقیقت کا ادراک کیا ہے کہ دہشت گردی عالمی چیلنج ہے جو  کہ سرحدوں سے بلاتر ہے اور یہ دیگر منظم جرائم کے ساتھ بھی جڑی ہوئی ہے۔
نریندر مودی نے نام لیے بغیر پاکستان پر الزام بھی لگایا کہ دہشت گردی کے ماخذ تین ممالک میں سے ایک ہمارا ہمسایہ ہے۔