علی بابا ویب سائٹ نے ایک دن میں 18 ارب ڈالر کی اشیا فروخت کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

علی بابا ویب سائٹ نے ایک دن میں 18 ارب ڈالر کی اشیا فروخت کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

بیجنگ : چین میں انٹر نیٹ پر خریداری کےلیے مشہور ویب سائٹ علی بابا نے ایک دن میں 18 ارب ڈالرز کی اشیاءفروخت کیں۔ علی بابا دنیا کی سب سے بڑی آن لائن شاپنگ ویب سائٹ ہے جس نے چین میں منائے جانے والے کنواروں کے دن کی مناسبت سے اس سال اپنی فروخت میں 32 فیصد کا اضافہ کیا جس سے اسے 18 ارب ڈالرز کی آمدنی ہوئی ۔


گزشتہ سال علی بابا کی اسی موقع کی مناسبت سے فروخت کی مقدار صرف 15 گھنٹوں کے دوران 14.3 بلین ڈالرز تھی۔ صارفین کی اکثریت نے اس بار موبائل فونز کو خریداری کےلیے ترجیح دی ہے۔