نااہلی ریفرنس، عمران خان، کیپٹن صفدر اور جہانگیر ترین سے 22نومبر تک جواب طلب

نااہلی ریفرنس، عمران خان، کیپٹن صفدر اور جہانگیر ترین سے 22نومبر تک جواب طلب

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نااہلی سے متعلق ریفرنسز پر عمران خان اور کیپٹن صفدر سے 22 نومبر تک جواب مانگ لیے۔


چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان، جہانگیر ترین اور کیپٹن صفدر کی نااہلی سے متعلق ریفرنسز کی سماعت کی ۔ اس دوران پی ٹی آئی سربراہ اور ن لیگی رہنماسے 22 نومبر تک جواب مانگ لئے گئے  جبکہ طلال چودھری اور محمد خان ڈاہا کو بھی 22نومبر کے لئے نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں۔

جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنس میں درخواست گزار کے وکیل کی غیر حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ الیکشن کمیشن نے ان کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پر سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی۔