خیبر پور ٹامیوالی:مسلح افواج کی رعد البرق مشقیں،وزیر اعظم اور آرمی چیف بھی موجود

خیبر پور ٹامیوالی:مسلح افواج کی رعد البرق مشقیں،وزیر اعظم اور آرمی چیف بھی موجود

خیر پور ٹامیوالی:  مسلح افواج کی رعدالبرق مشقین جاری ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، ایئر چیف مارشل سہیل امان ، نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف کمیٹی جنرل راشد محمود ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر خزانہ اسحق ڈار اور سپیکر ایاز صادق ، قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ  اور سعودی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف سٹاف بھی تقریب میں موجود ہیں۔

وزیر اعظم نے مشقوں کا معائنہ کیا۔ تقریب میں  ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم نے شرکا کو مشقوں میں استعمال ہونے مختلف ہتھیاروں سے متعلق بریفنگ دی ۔

لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم نے کہا کہ جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مشقوں کا مقصد پاک فوج کی استعداد کار ، صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔