ملک بدری کا حکم ، پاک ترک سکولز اساتذہ  حکومتی فیصلے کیخلاف عدالت جائیں گے

ملک بدری کا حکم ، پاک ترک سکولز اساتذہ  حکومتی فیصلے کیخلاف عدالت جائیں گے

اسلام آباد: پاک، ترک سکولز کے اساتذہ  حکومتی فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔  حکومت نے پاک، ترک سکولوں کے اساتذہ کو 20 نومبر سے پہلے ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

ان سکولوں کی بندش کا کیس پہلے ہی عدالت میں چل رہا ہے تاہم حکومت نے ترک صدر کے دورہ پاکستان کے پیش نظر فیصلہ کرتے ہوئے 108 اساتذہ کو ملک بدری کے احکامات دیے تھے۔