طالب علم کو ایک چاکلیٹ کے بدلے کمپنی نے6500 چاکلیٹ تحفے میں پیش کر دیں

طالب علم کو ایک چاکلیٹ کے بدلے کمپنی نے6500 چاکلیٹ تحفے میں پیش کر دیں

امریکہ:  یونیورسٹی کے طالب علم کی گاڑی سے ایک چاکلیٹ چوری ہوگئی اس نے ایک ٹویٹ میں اسکا ذکر سوشل میڈیا پر کیا تو کمپنی نے فوری طور پر  ایسی 6500 چاکلیٹس بھجوادیں۔

طالب علم کے مطابق وہ اپنی کار لاک کئے بنا کہیں گیا تھا جب وہ تھوڑی دیر بعد واپس آیا تو اسکی چاکلیٹ غائب تھی اور کاغذ کے ٹکڑے پر ایک تحریر میں چوری کرنے والے نے معذرت کے ساتھ لکھا تھا کہ اسے بھی یہ چاکلیٹ پسند ہے اور بھوک کی وجہ سے چوری کی ۔اس کے بعد طالب علم نے چاکلیٹ چور کی تحریر اور اپنی گاڑی کی تصویر کی تفصیل ٹویٹر پر پوسٹ کردی جو وائرل ہوگئی ۔