لاہور: پروفیسر را ئوالطاف کو سپرخاک کردیا گیا

لاہور: پروفیسر را ئوالطاف کو سپرخاک کردیا گیا

لاہور:د یرینہ دشمنی پر قتل ہونے والے پروفیسر رائو الطاف کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ جوہرٹاون کے مقامی قبرستان سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔لاہور سائنس کالج کے پروفیسر را والطاف کی نمازہ جنازہ کی ادائیگی کے بعد جوہر ٹان کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ پروفیسر کی نمازہ جنازہ میں کالج کے پروفیسرز، طلبہ اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ طلبا کی جانب سے قاتل گرفتار نہ ہونے پراحتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلبہ کا مطالبہ تھا کہ قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ڈی ایس پی اقبال ٹان نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو بہت جلد گرفتار لیا جائے گا، جس پر کالج کے طلبہ نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔