پی آئی اے کا سیالکوٹ اور کراچی کے درمیان اپنی پروازوں میں اضافہ

 پی آئی اے کا سیالکوٹ اور کراچی کے درمیان اپنی پروازوں میں اضافہ

سمبڑیال: پی آئی اے نے سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے سیالکوٹ اور کراچی کے درمیان اپنی پروازوں میں اضافہ کردیا ہے اور اس سلسلہ میں نیا شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے ہر ہفتے سیالکوٹ سے کراچی کے درمیان دو پروزایں چلاتی تھی مگر پی آئی اے مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ہرہفتے سیالکوٹ اور کراچی کے درمیان چارپروازیں چلاکریں گی۔جبکہ نئے شیڈول میں لاہور اور اسلام آباد کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔