واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کا وقت موسم سرما کے باعث آج سے تبدیل

واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کا وقت موسم سرما کے باعث آج سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اب تقریب ایک گھنٹہ پہلے شروع ہوا کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق واہگہ بارڈر پر روزانہ پرچم اتارنے کی تقریب شام5کے بجائے4بجے شروع کرے گی

واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کا وقت موسم سرما کے باعث آج سے تبدیل

لاہور:  واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کا وقت موسم سرما کے باعث آج سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اب تقریب ایک گھنٹہ پہلے شروع ہوا کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق واہگہ بارڈر پر روزانہ پرچم اتارنے کی تقریب شام5کے بجائے4بجے شروع کرے گی۔ اسی طرح گنڈا سنگھ بارڈر اورہیڈسلیمانکی میں بھی تقریب کاوقت تبدیل کردیا گیا۔

پاکستان رینجرز پنجاب نے واہگہ بارڈرپر پرچم اتارنے کی پروقارتقریب کا وقت تبدیل کردیا ہے۔ کل بروز بدھ سے تقریب شام پانچ کی بجائے چار بجے ہوا کرے گی۔ رینجرز حکام کی جانب سے واہگہ بارڈر ، گنڈا سنگھ بارڈراور ہیڈ سلیمانکی میں بھی تقریب کا وقت تبدیل کیا گیا ہے۔رینجرز ذرائع کے مطابق موسم میں تبدیلی اورجلدغروب آفتاب کے باعث وقت تبدیل کیا گیا تاکہ شہری کھلے موسم میں پرچم اتارنے کی تقریب دیکھ سکیں۔