ماڈل ہیزل اور کرکٹر یوراج کی شادی 2 بار ہو گی

ماڈل و اداکارہ ہیزل کیچ اور کرکٹر یوراج سنگھ 30 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں

ماڈل ہیزل اور کرکٹر یوراج کی شادی 2 بار ہو گی

ممبئی: ماڈل و اداکارہ ہیزل کیچ اور کرکٹر یوراج سنگھ 30 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں کی شادی دو بار ہو گی۔ پہلی شادی سکھ مذہب کے رسم و رواج کے مطابق ہو گی جس کا اہتمام یوراج کی فیملی کرے گی جبکہ دوسری شادی کی تقریب بہاری ہندو رسم و رواج کے مطابق ہو گی جس کا اہتمام ہیزل کے گھر والے کریں گے۔پہلی شادی چندی گڑھ کے ایک گردوارے میں ہو گی .

جس کے بعد دونوں فیملیاں گووا روانہ ہو جائیں گی جہاں دوبارہ شادی کی تقریب کا اہتمام بہاری ہندو رسم و رواج کے مطابق کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ہیزل کی فیملی نے مہانوں کو ٹھہرانے کیلئے گووا کے تمام سیون سٹار رومز بک کرالئے ہیں۔شادی کی گرینڈ ریسپشن کا اہتمام دہلی میں کیا جائے گا۔ جس میں شرکت کیلئے بالی وڈ شخصیات، کرکٹرز اور سیاسی شخصیات کو دعوت نامے ارساں کر دیئے گئے ہیں

مصنف کے بارے میں