مس انڈیا کے بعد گل پناگ پائلٹ بن گئیں، لائسنس جاری

 مس انڈیا کے بعد گل پناگ پائلٹ بن گئیں، لائسنس جاری

ممبئی: بیوٹی کوئین اور فلمسٹار کے بعد گل پناگ پائلٹ بن گئیں، لائسنس جاری، پرائیویٹ جیٹ جہاز اڑا سکیں گی۔ تفصیلات کے مطابق گل پناگ وہ خوش نصیب خاتون بن گئی ہیں جو ملکہ حسن، فلمسٹار اور پائلٹ بننے کا خواب آنکھوں میں سجائے ہوتی ہیں۔ گل پناگ نے تینوں چیزیں پا لی ہیں۔ 1999ءمیں انہوں نے ”مس انڈیا“ کا تاج اپنے سر پر سجایا اور پھر بالی وڈ میں انٹری دے کر فلمسٹار کا درجہ حاصل کیا۔

ان کی پہلی ہندی فلم ”دھوپ“ تھی جبکہ انہوں نے دیگر زبانوں میں بننے والی فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کالوہا منوایا۔ اب انہیں پرائیویٹ پائلٹ لائسنس بھی مل گیا ہے جس کی تربیت وہ گزشتہ کئی ماہ سے لے رہی تھیں۔ اب انہیں پرائیویٹ جیٹ اڑانے کی اجازت ہے

مصنف کے بارے میں