خطرہ روایتی ہو یا غیر روایتی،میلی آنکھ سےدیکھنے والوں سے نمٹنا جانتے ہیں ،آرمی چیف

خطرہ روایتی ہو یا غیر روایتی،میلی آنکھ سےدیکھنے والوں سے نمٹنا جانتے ہیں ،آرمی چیف

خیر پور ٹامیوالی: خطرہ روایتی ہو یا غیر روایتی،میلی آنکھ سےدیکھنے والوں سے نمٹنا جانتے ہیں ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کادوٹوک اعلان، کہتے ہیں مسلح افواج کی تیاریوں سےثابت ہوگیا کہ کسی کو ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہ ہوگی۔

خیرپورٹامیوالی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بری اور فضائیہ افواج کی رعدالبرق نامی مشقوں کی تقریب میں شرکت کی اور شریک جوانوں میں گھل مل گئے۔
اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ رعد البر ق نامی ی مشقیں دشمن سے غافل نہ ہونے کی عکاس ہیں۔کسی کو ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہوگی۔ضرب عضب کی کامیابیوں کو مستحکم کررہے ہیں۔
آرمی چیف نے جوانوں کے عزم اور جذبے کوسراہتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کاخون رائیگاں نہیں جائے گا۔آئندہ نسلوں کوبہتراورمحفوظ پاکستان دیناچاہتےہیں۔

مصنف کے بارے میں