کراچی کے میئر مقدمات لڑتے لڑتے قلاش ہو گئے

کراچی کے میئر مقدمات لڑتے لڑتے قلاش ہو گئے

کراچی: کراچی کے میئروسیم اختر مالی پریشانیوں کا شکار ہو گئے. انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں پچاس فیصد کمی کے فیصلے کی تعریف نہ کی.تنخواہ کی مد میں پائی پائی وصول کرنے کا اعلان کر دیا .کہتے ہیں ضمانتیں کراتے کراتے وہ مقروض ہو چکے  ہیں۔ بطور میئر ملنے والی تنخواہ پوری وصول کریں گے .

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کراچی کے مسائل حل کرنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ وہ بہت جلد ایک کتاب لکھیں گے جس میں سانحہ بارہ مئی پر بننے والی جے آئی ٹی سے متعلق اہم انکشافات بھی کریں گے۔میئر کراچی وسیم اختر کی جانب سے مقدمات پر اٹھنے والے اخراجات کے تذکرے سے یہ حقیقت کھل کر سامنے آ گئی کہ حصول انصاف کی جدوجہد میں ایک سیاستدان مقروض ہو سکتا ہے تو عام آدمی کس کرب میں گزرتا ہو گا؟

مصنف کے بارے میں