ہرفلم میں کترینہ کااظہار کرنے کا طریقہ ایک سا ہی ہوتا ہے، رنویر سنگھ

پھر چاہے وہ رو رہی ہوں، یا ہنس رہی ہوں، ان کا چہرا ہمیشہ ایک سا ہی رہتا ہے

 ہرفلم میں کترینہ کااظہار کرنے کا طریقہ ایک سا ہی ہوتا ہے، رنویر سنگھ

بولی وڈ اداکارہ رنویر سنگھ اپنے جوشیلے انداز اور منفرد ڈریسنگ کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں، ان کا شمار ان اداکاروں میں کیا جاتا ہے جو بغیر سوچے سمجھے کسی کے بھی سامنے کچھ بھی کہہ دیتے ہیں۔اور ایسا ہی اداکار نے حال ہی میں کافی ود کرن شو کے دوران کیا۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ نے شو کے دوران کترینہ کیف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر فلم میں اپنے سینز کے دوران ان کا اظہار کرنے کا ایک سا طریقہ ہی ہوتا ہے، پھر چاہے وہ رو رہی ہوں، یا ہنس رہی ہوں، ان کا چہرا ہمیشہ ایک سا ہی رہتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شو میں رنویر سنگھ کے ساتھ اداکار رنبیر کپور بھی موجود تھے، جو اس دوران رنویر سنگھ کے مذاق سن کر صرف ہنستے رہے۔

مصنف کے بارے میں