ایک چاکلیٹ چوری ہونے پر کمپنی کا نوجوان کو سیکڑوں چاکلیٹ کا تحفہ

کینساس اسٹیٹ یونیورسٹی کے طالب علم کی گاڑی سے ایک کٹ کیٹ چوری ہوگئی اور انہوں نے اس کا ذکر سوشل میڈیا پر کیا تو کمپنی نے فوری طور پر انہیں ایسی 6500 کٹ کیٹ بھجوادیں۔

ایک چاکلیٹ چوری ہونے پر کمپنی کا نوجوان کو سیکڑوں چاکلیٹ کا تحفہ

مین ہٹن: کینساس اسٹیٹ یونیورسٹی کے طالب علم کی گاڑی سے ایک کٹ کیٹ چوری ہوگئی اور انہوں نے اس کا ذکر سوشل میڈیا پر کیا تو کمپنی نے فوری طور پر انہیں ایسی 6500 کٹ کیٹ بھجوادیں۔

یونیورسٹی میں آنے والے نئے طالب علم کے مطابق اس نے اپنی کار یونیورسٹی میں پارک کی تھی اور دروازے لاک نہیں کیے تھے جب وہ تھوڑی دیر بعد واپس آیا تو اس کی گاڑی کے ڈیش بورڈ پر رکھے ہوئے کپ سے کٹ کیٹ غائب تھی اور کاغذ کے ٹکڑے پر ایک تحریر لکھی ہوئی تھی۔

’’آپ کے کپ ہولڈر میں کٹ کیٹ دیکھی، مجھے کٹ کیٹ بہت پسند ہے، جب میں نے چیک کیا تو آپ کی گاڑی کا دروازہ کھلا ہوا تھا اور میں نے کٹ کیٹ کے سوا کسی بھی چیز کو ہاتھ نہیں لگایا ہے، معافی چاہتا ہوں مجھے بھوک لگ رہی تھی۔‘‘اس کے بعد طالب علم نے چاکلیٹ چور کی تحریر اور اپنی گاڑی کی تصویر کی تفصیل ٹویٹر پر پوسٹ کردی جو وائرل ہوتی گئی اور اس پر دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ اس کے بعد کٹ کیٹ کمپنی نے طالب علم سے رابطہ کرکے اپنا نمائیندہ یونیورسٹی بھیجا جو اس کے لیے ایک 2 نہیں بلکہ 6500 کٹ کیٹ بار لے کر آیا تھا۔ کمپنی کے اس اقدام پر طالب علم حیران رہ گیا اور ساری کٹ کیٹ اپنی کار میں بھر کر یونیورسٹی کے دوستوں میں تقسیم کردیں۔