آسٹریلوی خاتون اپنی تصاویر کی نقل دیکھ کر پریشان

سڈنی : دنیا کے مختلف ممالک میں سفر کرکے خوبصورت تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرنیوالی خاتون یہ دیکھ کر دنگ رہ گئیں جب انہوں نے دریافت کیا کہ ایک اور خاتون ان کا پیچھا کرتے ہوئے ان کی فوٹوز کی ہو بہو نقل تیار کر رہی ہے

آسٹریلوی خاتون اپنی تصاویر کی نقل دیکھ کر پریشان

سڈنی : دنیا کے مختلف ممالک میں سفر کرکے خوبصورت تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرنیوالی خاتون یہ دیکھ کر دنگ رہ گئیں جب انہوں نے دریافت کیا کہ ایک اور خاتون ان کا پیچھا کرتے ہوئے ان کی فوٹوز کی ہو بہو نقل تیار کر رہی ہے ۔ لورین بولین اور ان کے بوائے فرینڈ جیک مورس نے دنیا کے مختلف ممالک میں سفر کرکے پوسٹ کارڈ جیسی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں مگر 23 سالہ لورین کو اس وقت حیرت کا شدید جھٹکا لگا جب انہوں نے ایک خاتون بلاگر اور ان کے ساتھی کی تصاویر دیکھیں جو ان ہی مقامات پر جا رہے تھے جہاں وہ جاچکی ہیں ۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی لورین کے مطابق میں ان تصاویر کو دیکھ کر خوفزدہ اور پریشان ہوگئی ۔ انہوں نے دیکھا کہ ان کی جیسی کم از کم بیس تصاویر کو اس بلاگر خاتون نے نقل کر رکھا ہے یہاں تک کہ ملبوسات اور زیورات بھی ایک جیسے ہیں ۔ اس نقل کرنیوالی خاتون کا اکائونٹ ڈائنا ایلکسا کے نام سے ہے جس نے یہ تفصیلات منظرعام پر آنے کے بعد اپنے اکائونٹ کو پرائیویٹ کردیا ۔ یہ پراسرار نقل چور جوڑا لگتا ہے کہ لورین کی تصاویر کا بہت باریکی سے جائزہ لیتا ہے کیونکہ ان کی تصاویر میں اگر آئی ڈی پر غور نہ کیا جائے تو یہ بتانا مشکل ہے کہ یہ لورین کی ہیں یا نہیں ۔ وہ خاتون لورین کی تصاویر کے دکھائے جانیوالے اینگل کا بھی خیال رکھتی ہے ۔ اپنے ایک بلاگ میں لورین نے ان تصاویر کو شیئر کیا اور حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کیسے وہ خاتون میرے جیسے ملبوسات کا خیال رکھتی ہے کیونکہ میں نے کبھی یہ تفصیلات اپنی فوٹوز میں درج نہیں کیں، اس کیلئے بہت زیادہ وقت اور محنت درکار ہے ۔