سیاح نے تصویر کھینچوانے کیلئے قدیم مجسمہ پاش پاش کر دیا -

آج کل تصویریں کھینچنے اور سیلفی لینے کا رجحان اس قدر عام ہوچکا ہے کہ یوں لگتا ہے جیسے زندگی اس کے بغیر ادھوری ہے ۔ سیلفیز کا رجحان عام ہونے سے قبل بھی کئی دیوانے ایسے تھے جو خطرناک تصاویر کھینچوانے کے لیے اپنی جان تک گنوا بیٹھتے تھے

سیاح نے تصویر کھینچوانے کیلئے قدیم مجسمہ پاش پاش کر دیا -

لزبن: آج کل تصویریں کھینچنے اور سیلفی لینے کا رجحان اس قدر عام ہوچکا ہے کہ یوں لگتا ہے جیسے زندگی اس کے بغیر ادھوری ہے ۔ سیلفیز کا رجحان عام ہونے سے قبل بھی کئی دیوانے ایسے تھے جو خطرناک تصاویر کھینچوانے کے لیے اپنی جان تک گنوا بیٹھتے تھے ۔ ایسا ہی ایک دیوانہ پرتگال کے شہر لزبن میں بھی دیکھا گیا جس کی تصویر کے چکر میں کسی کی جان تو نہ گئی البتہ ایک قدیم تاریخی اور خوبصورت مجسمہ فرش پر گر کر ٹوٹ گیا اور وہاں موجود فن و ادب کے دیوانوں نے اپنے دل تھام لیے ۔ یہ واقعہ لزبن کے نیشنل میوزیم آف اینشینٹ آرٹ میں پیش آیا جہاں ابتدا میں یہ سمجھا گیا کہ ایک سیاح سیلفی لینے کی کوشش میں اس تاریخی مجسمے سے ٹکرا گیا اور مجسمے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا بیٹھا ۔ تاہم بعد میں سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج دیکھی گئیں تو پتہ چلا کہ اس سیاح کو کسی اور نے تصویر کھینچنے کو کہا اور بہترین تصویر لینے کے لیے جب وہ بیچارا سیاح پیچھے ہٹا تو مجسمے سے ٹکرا گیا ۔ یہ مجسمہ سینٹ مائیکل کا تھا جو اٹھارویں صدی کے آغاز میں تراشا گیا تھا ۔ میوزیم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس قدیم مجسمے کو واپس اس کی اصل حالت میں لانا تو ناممکن ہے تاہم وہ اس کی بحالی و مرمت پر کام کر رہے ہیں ۔ تصویر کھینچوانے والا شخص تو واقعے کے بعد رفو چکر ہوگیا لیکن برازیلین سیاح فی الحال پولیس کی تحویل میں ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے ۔