انگلیوں پر اس طریقے سے ربر بینڈ لگانے سے آپ کے جسم میں ایسی تبدیلی آئے گی کہ آپ یہ عادت پختہ کرلیں گے

گرآپ کوجوڑوں کی دردیا پٹھوں کی کھچاﺅ کامسئلہ درپیش ہوتوربڑ بینڈ کے ذریعے اس سے نجات حاسل کی جاسکتی ہے

انگلیوں پر اس طریقے سے ربر بینڈ لگانے سے آپ کے جسم میں ایسی تبدیلی آئے گی کہ آپ یہ عادت پختہ کرلیں گے

بیجنگ: اگرآپ کوجوڑوں کی دردیا پٹھوں کی کھچاﺅ کامسئلہ درپیش ہوتوربڑ بینڈ کے ذریعے اس سے نجات حاسل کی جاسکتی ہے۔وقت گزرنے کے ساتھ ہاتھوں اور جوڑوں کے درد کامسئلہ بڑھتا جاتا ہے اور عمر بڑھنے کی وجہ سے یہ مسائل گھمبیر ہوجاتے ہیں۔آئیے آپ کو ربڑ بینڈ کی مدد سے ہاتھوں کی کچھ ورزشوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
مٹھی بنائیں: آپ مٹھی بنانے کے بارے میں بخوبی علم ہوگا۔اس ورزش میں اپنے ہاتھ کو اس طرح بند کریں جیسے مٹھی بن گئی ہے۔ان آہستہ آہستہ اسے کھولیں اور پھر دوبارہ بند کریں،یہ ورزش کم از کم 10بار کرنے سے ہاتھوں کو کافی سکون ملے گا۔

اپنی انگلیوں کو موڑیں: اپنی شہادت کی انگلی سے شروع کرتے ہوئے ہر انگلی کو موڑیں اور10سیکنڈ کے لئے اس پوزیشن میں رکھیں۔یہ ورزش انگلیوں کو بہت پرسکون کرے گی۔

نگوٹھے کو موڑیں: انگلیوں کی طرح انگوٹھا بھی بہت اہم ہوتا ہے۔اپنے اگوٹھے کو ہتھیلی کے ساتھ جوڑیں اور کوشش کریں کہ اپنی سب سے چھوٹی انگلی کی جڑ کو اس طریقے چھوئیں۔

انگوٹھے کو اٹھائیں: آپ Thumbs Upکے اشارے سے تو بخوبی آگا ہ ہوں گے جس میں انگوٹھے کا اٹھاکر لوگوں کو دکھایا جاتا ہے۔اس ورزش میں سب سے پہلے اپنے ہاتھو کو کھولیں اور چھوٹی انگلی کو ہتھیلی کی طرف لاتے ہوئے بند کریں،پھر باقی انگلیوں کو ترتیب سے بند کرتے جائیں۔اس پوزیشن کو چند سیکنڈ تک رکھیں۔

ربر بینڈکو انگلیوں پر چڑھائیں: اپنی انگلیوں اورانگوٹھے کے گرد ربر بینڈ چڑھائیں۔اب اسے زیادہ سے زیادہ کھولنے کی کوشش کریں،اس طریقے سے انگلیوں اورانگوٹھے پر دباﺅ آئے گا جس سے آپ کو کافی سکون محسوس ہوگا۔اب پھرانگلیوں کو ڈھیلا کریںاور پھر اکڑائیں۔