پی ٹی آئی کاکنونشن؛کارکنان آپس میں ہی لڑپڑے،کپتان پریشان

پی ٹی آئی کاکنونشن؛کارکنان آپس میں ہی لڑپڑے،کپتان پریشان

اسلام آباد :  پی ٹی آئی کے یوتھ کنویشن میں عمران خان کے خطاب کے دوران کارکنان آپس میں ہی لڑپڑے۔ کنونشن سے خطاب کیلیے جب عمران خان ڈائس پر آئے تو کارکنان آگے بڑھنے کیلیے ایک دوسرے کو دھکے دینے لگے۔ اس دوران کارکنان آپس میں ہی لڑپڑے۔ عمران خان اس صورتحال پر پریشان ہوگئے تاہم انھوں نے کارکنان کو تحمل سے رہنے کی ہدایت کی۔ تاہم کنونشن میں مسلسل بدنظمی جارہی رہی اورکارکنان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ اس موقع پر عمران خان کاکہناتھاکہ پاکستان تحریک انصاف کے یوتھ ونگ میں انشااللہ بہت جلدڈسپلن ہوگا۔