عمران خان خیبرپختونخوا کے مینڈیٹ کاغلط استعمال کررہے ہیں، امیر مقام

پشاور : مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کا کہنا ہے کہ جب بھی ملک ترقی یا خوشحالی کی راہ پرگامزن ہوتا ہے تو خان صاحب کوئی نہ کوئی مسئلہ کھڑا کر دیتے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ عمران خان خیبرپختونخوا کے مینڈیٹ کاغلط استعمال کررہے ہیں۔ پہلے 126 دن کادھرنادیا، جس سے چائنا کے صدر کا دورہ پاکستان متاثرہوا۔ اب عمران خان نے جوائنٹ سیشن سے بائیکاٹ کااعلان کردیا ۔پتہ نہیں ان کا ایجنڈاکیاہے اور وہ کس کو خوش کر رہے ہیں ۔مشیر وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان نہ تو پارلیمنٹ سے مستعفی ہوتے ہیں اور نہ وہاں جا کر عوام کی نمائندگی کرتے ہیں. لیکن پھر بھی ان کے کھلاڑیوں کا تنخوا ہیں لینا بہت شرم کی بات ہے ۔امیر مقام نے خیبر پختونخوا کی عوام کی جانب ترک صدر طیب اردگان کو پاکستان آمد پر خو ش آمدید کہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا.