صدر ممنون حسین کا ترک صدررجب طیب اردوان اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ

صدر ممنون حسین کا ترک صدررجب طیب اردوان اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ

اسلام آباد: صدر ممنون حسین اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ملاقات ہوئی۔جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور دفاعی تعلقات میں مزید گہرائی پیدا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے خاتمےپر زور دیا۔دونوں رہنماؤں کا مسئلہ کشمیرکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے پر زور  دیا۔دونوں رہنماؤں کامقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرکا اظہار کای گیا۔صدر مملکت نے نیو کلیئرسپلائر گروپ میں حمایت پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں صدور کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی تحقیقات اقوام متحدہ کے تحت ہونی چاہییں۔طیب رجب اردگان اور صرد مننون حسین میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہافغانستان میں دیرپا امن کیلیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔دونوں رہ نماؤں کا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ تعاون پر اتفا ق کا اظہار کیا گیا۔صدر ممنون حسین کاپاکستانی آبدوز اپ گریڈ کرنے میں ترکی کے تعاون پرشکریہ ادا کیا۔اس موقع پر صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ بھارت کی غیرمنصفانہ حمایت سےپاکستان کےمفادات متاثرہورہےہیں۔دہشت گردی کے خاتمےکے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ترک صدر نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کے عزم کی تعریف کی۔دونوں ممالک کاسفارتی تعلقات کی 70 سالہ تقریبات بھرپور طریقے سے منانے پر اتفاق کی گیا۔ترک صدرکو اقتصادی راہداری کے سلسلے میں ہونے والے پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ترک صدر کا پرجوش استقبال اور گرم جوش مہمان نوازی پر صدر ممنون حسین کا شکریہ ادا کیا۔