لندن میں بسوں پر پاکستان مخالف اشتہار کس نے لگوائے،تحقیقات شروع

لندن میں بسوں پر پاکستان مخالف اشتہار کس نے لگوائے،تحقیقات شروع

ترجمان ٹرانسپورٹ فار لندن کے مطابق ادارے نے پاکستانی سفارت خانے کے احتجاج کے بعد شہر کی ڈبل ڈیکر بسوں پر لگے پاکستان مخالف اشتہارات ہٹانے کی ہدایت کردی ہے۔لندن کے ٹرانسپورٹر ریگولیٹر نے بسوں پر لگے پاکستان مخالف اشتہارات سےمتعلق قوانین کی خلاف ورزی کا اعتراف کرلیا ہے ۔

ترجمان نے اعتراف کیا کہ پاکستان مخالف نعروں پر مبنی اشتہارات لگا کر قانون کی واضح خلاف ورزی کی گئی ،جن کے لگائے جانے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایڈورٹائزنگ اسٹینڈرڈ ایجنسی سے وضاحت طلب کی ہے ،جلد ہی اشتہار ات لگانے کی اجازت دینے والے اہلکاروں کا بھی تعین کیا جائےگا۔ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ روز 35 بسوں پر لگے پاکستان مخالف اشتہارات ہٹادئے تھے، آج مزید بسوں سے انہیں ہٹادیا جائےگا ۔