معروف شخصیات جومسلسل شوگر سے جنگ لڑ رہی ہیں

معروف شخصیات جومسلسل شوگر سے جنگ لڑ رہی ہیں

ممبئی :بہت سی معروف شخصیات ایسی ہیں جو مسلسل شوگر جیسی بیماری سے جنگ لڑ رہی ہیں ان کے  نام جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
معروف بھارتی اداکار سونم کپور بہت چھوٹی عمر کی تھیں جب ان کو شوگر ہوئی تھی اوروہ بلاناغہ انسولین کا استعمال کرتی ہیں ساتھ سی ساتھ دوائیاں بھی لیتی ہیں ۔سونم کپور شوگر کنٹرول کر نے کے لیےورزش کرتی ہیں تاکہ وہ صحت مند اور چاک و چوبند رہ سکیں ۔


فواد خان 17سال کے تھے جب ان کو معلوم ہوا تھا کہ وہ شوگر میں مبتلا ہیں ۔کہا جاتا ہے سگریٹ نوشی کی وجہ سے فواد خان شوگر میں مبتلا ہوئے تھے۔شوگر ہونے کے باوجود فواد خان نے پاکستان فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا لوہا منوایا ہے۔


سابق کرکٹر وسیم کرم بھی شوگر میں مبتلا ہیں ۔ وہ 30 سال کے تھے جب ان کوشوگر ہوئی تھی ۔ وسیم کرم بلاناغہ انسولین کا استعمال کرتے ہیں اور ورزش کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے آپ کو صحت مند رکھ سکیں ۔

معروف بھارتی اداکار کمال حسن سالوں سے شوگر میں مبتلا ہیں لیکن انہوں نے شوگر کے اثرات کبھی بھی اپنے کرئیر پرمرتب ہونے نہیں دئیے ۔ اداکار کو دیکھ کر کوئی اندازہ ہی نہیں لگا سکتا کہ وہ شوگر میں مبتلا ہیں ۔