نواز شریف کی 3 ریفرنسز یکجا کرنے کی اپیل مسترد

نواز شریف کی 3 ریفرنسز یکجا کرنے کی اپیل مسترد

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے تین ریفرنسز یکجا کرنے کی اپیل مسترد کر دی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے چیمبر میں نواز شریف کی تین ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت کی جس پر چیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے جانے والے اعتراضات برقرار رکھے۔

یاد رہے کہ نواز شریف نے نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز یکجا کرنے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض لگاتے ہوئے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا کہا تھا۔

نواز شریف نے اپنے وکیل خواجہ حارث کے توسط سے چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کی کہ وہ رجسٹرار آفس کے درخواست پر لگائے جانے والے اعتراضات پر ان چیمبر سماعت کریں ۔ تاہم آج چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے چیمبر میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر سماعت کے بعد اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے نواز شریف کی اپیل مسترد کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں