سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ منظر عام پر لانے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت آج ہوگی

سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ منظر عام پر لانے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت آج ہوگی

لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ منظر عام پر لانے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت آج ہوگی۔لاہور ہائی کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کے فیصلے کے خلاف حکومت پنجاب کی اپیل پر سماعت آج ہوگی ۔فل بنچ کے روبرو متاثرین سانحہ ماڈل ٹاؤن کے وکلا ءعلی ظفر، خواجہ احمد طارق رحیم اور اظہرصدیق دلائل پیش کریں گے جبکہ گذشتہ سماعت پر جسٹس علی باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی تھی ۔

جسٹس عابد عزیز شیخ ،جسٹس قاضی آمین اور جسٹس شہباز رضوی پر مشتمل فل بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔انکوائری کمیشن رپورٹ میں حقائق کو سامنے لایا گیا ہے کہ ماڈل ٹاون سانحہ کیوں پیش آیا ۔وکلا متاثرین ماڈل ٹاؤن  کا کہنا ہے کہ کیمشن رپورٹ میں ذمہ داروں کا تعین کیا گیا ہے ۔اس رپورٹ کا منظر عام پر انا بہت ضروری ہے ۔