وزیر اعلیٰ نے "چوبچہ" انڈر پاس کا نام بیجنگ رکھنے کی منظوری دے دی

وزیر اعلیٰ نے

لاہور: چین کے شہر بیجنگ کو دنیا بھر میں جو شہرت حاصل ہے شاید وہ کسی دوسرے شہر کو نہیں چین کا بڑا شہر ہونے کے ساتھ ساتھ تاریخی طور پر اس کی اہمیت مسلم ہے ۔جبکہ چین کی پاک دوستی کو دنیا بھر نے دیکھا ہے اسی دوستی کو ایک قدم اور آگے لے جاتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے" چوبچہ انڈر پاس "کے نئے نام کی منظوری دیدی ، 25نومبر کو افتتاح کریں گے ۔

بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے چوبچہ انڈر پاس کیلئے تین نام بھجوائے گئے تھے جن میں گرین انڈر پاس ، شالیمار انڈر پاس اور گرین شالیمار انڈر پاس کے نام تجویز کیے گئے تھے تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایل ڈی اے کے تینوں نام مسترد کرتے ہوئے چوبچہ انڈر پاس کا نیا نام ’’ بیجنگ ‘‘ رکھنے کی منظوری دی ہے اور 25نومبر بروزہفتہ کو اسکا افتتاح کریں گے ۔