عمران فاروق قتل کیس، ملزمان کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطے کی ہدایت

عمران فاروق قتل کیس، ملزمان کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطے کی ہدایت

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کے 3 ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں نامزد ملزمان افتخار حسین، محمد انور اور کامران کاشف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وارنٹ گرفتاری ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کو موصول ہو گئے ہیں جس میں ایف آئی اے کو ایک ہفتے میں انٹر پول سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے انٹر پول سے ریڈ وارنٹ کے اجرا کے لیے ضروری دستاویزات بھی مکمل کر لی ہیں۔

ایف آئی اے ایک ہفتے کے دوران ملزمان کی حوالگی کے لیے انٹر پول سے رابطہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق تین ملزمان میں سے کاشف کامران کے وفات پانے کی اطلاعات ہیں لیکن موت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے سابق رہنما عمران فاروق کو 2010 میں لندن میں ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا جس کے بعد سے لندن پولیس بھی ان کے قتل کی تحقیقات میں مصروف ہے لیکن کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کر سکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں