شمالی کوریا کی ایٹمی بلیک میلنگ برداشت نہیں، ٹرمپ

 شمالی کوریا کی ایٹمی بلیک میلنگ برداشت نہیں، ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی ایٹمی بلیک میلنگ برداشت نہیں کی جائےگی، چینی صدر نے کم جانگ ان کی حکومت کے خلاف معاشی پابندیاں لگانے کا وعدہ کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق دورہ ایشیا سے واپسی پر ٹی وی خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ صدرشی جن پنگ نے تسلیم کیاکہ شمالی کوریاچین کیلئے بڑا خطرہ ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ چینی صدرنے شمالی کوریاکےخلاف معاشی اقدامات استعمال کرنےکاوعدہ کیاہے۔ ٹرمپ نے دوران خطاب صاف الفاظ میں کہا کہ شمالی کوریاکے ڈکٹیٹرکودنیاکویرغمال بنانےکی اجازت نہیں دیں گے۔