اے این پی کا 2018 کے عام انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا گیا

اے این پی کا 2018 کے عام انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا گیا

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی نے صوبائی اسمبلی کے چار اور قومی اسمبلی کے ایک حلقے کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ پی کے77بونیرکیلئے سردار حسین بابک کو ٹکٹ دینے کا اعلان کیا گیا جبکہ اپر دیر کے تین حلقوں پی کے91 سے وحید اللہ خان ، پی کے92 سے ملک گل شیر خان اور پی کے93کیلئے ملک محمد زیب خان کو ٹکٹ دینے کا اعلان کیا گیا۔اسی طرح قومی اسمبلی کی نشست این اے34لوئر دیر سے پارٹی کے مرکزی ترجمان زاہد خان کو امیدوار نامزد کر دیا گیا۔