کپل شرما کی "کپل شرما شو "میں واپسی

کپل شرما کی

نئی دہلی :معروف کامیڈین اور اداکار کپل شرما نے ایک بار پھر کپل شرما شو میں واپسی کر لی لیکن یہ واپسی انہوں نے اپنی فلم "فرنگی "کی پروموشن کے لیے کی ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما نے "کپل شرما شو" کے سیٹ پر اپنی فلم "فرنگی"کی پروموشن کے لیے واپسی کی، یہ سیٹ آجکل ریالٹی شو"سوپر ڈانسر2"کے لیے استعما ل ہو رہا ہے۔


کپل شرما نے بیان میں کہا ہے کہ یہ وہی سیٹ تھا جہاں میں مسکراہٹیں بکھیرتا تھا یہ میرے لیے خوشی کا موقع ہونے کے ساتھ ساتھ جذباتی موقع بھی تھا۔اس شومیں بیٹھے ہوئے ایک جذباتی فلم میری نظروں کےسامنے چل رہی تھی۔لیکن ساتھ ہی ساتھ بچوں کو اپنی بہترین کارکردگی دکھانا بہت اچھا لگ رہا تھا۔
یاد رہے کہ کپل شرما نے اپنی طبعیت میں ناسازی کے باعث کپل شرما شو چھوڑ دیا تھا لیکن اب انہوں نے کہا ہے کہ وہ جلد کامیڈی شو میں اپنی واپسی کریں گے۔