دیپکا کوکیوں اور کس سے "ناک کاٹنے" کی دھمکی ملی؟

دیپکا کوکیوں اور کس سے

دیپکا کوکیوں اور کس سے "ناک کاٹنے" کی دھمکی ملی؟
ممبئی :معروف بھارتی اداکارہ دیپکا کوراجستھانی جماعت کے ممبرنےدھمکی دے دی ہے کہ وہ اداکارہ کی ناک کاٹ دیں گے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق راجستھانی جماعت کے ممبرنے ویڈیو  پیغا م دیا ہے کہ راجپوتوں نے کبھی عورت پر ہاتھ نہیں اٹھایا اگر راجپوتوں کو عورتوں پر ہاتھ اٹھا نے کی اجازت ہوتی تو وہ سب سے پہلے دیپکا کا ناک کاٹتے کیونکہ اداکارہ بھارتی ثقافت کی خلاف ورزی کی ہے۔

4ec82ef9f419e37c39f59c0daa1b880c

یاد رہے کہ فلم 'پدماوتی' کے تنازع کو لے کربھارت بھر میں ہنگامہ آرائی جاری ہے۔ بھارتیوں کا کہنا ہے کہ اگر فلم کی نمائش کی گئی تو سینما گھروں کو جلا دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق بھارتیوں کاکہنا ہے کہ فلم میں رانی پدماوتی اور علاؤالدین خلجی کے درمیان غلط سین کاسٹ کیے گئے ہیں اور یہ بات بھارتی ثقافت کے خلاف ہے اس لیے بھارت بھر میں فلم کو نمائش سے روکا جائے۔